QR CodeQR Code

مشترکہ فوجی مشق اتاترک 11 تربیلا میں اختتام پذیر

20 Feb 2021 21:33

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مشقوں میں انسداد دہشت گرد آپریشنز خصوصی اہمیت کے حامل تھے، مشترکہ مشقوں میں کارڈن اور سرچ آپریشن بھی شامل تھے، دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز نے آبادی والے علاقوں کی کلیئرنس کی مشقیں کیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان اورترکی کی مشترکہ فوجی مشق اتاترک 11 کی  تربیلا میں اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 3ہفتوں پر محیط مشق میں انسداددہشت گردی، سرچ آپریشن، ایریاکلیئرنس  شامل تھا، فوجی مشق اتاترک11 میں پاکستان ایس ایس جی ترک اسپیشل فورسز نے حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مشقوں میں انسداد دہشت گرد آپریشنز خصوصی اہمیت کے حامل تھے، مشترکہ مشقوں میں کارڈن اور سرچ آپریشن بھی شامل تھے، دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز نے آبادی والے علاقوں کی کلیئرنس کی مشقیں کیں۔
 


خبر کا کوڈ: 917425

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917425/مشترکہ-فوجی-مشق-اتاترک-11-تربیلا-میں-اختتام-پذیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org