0
Saturday 20 Feb 2021 21:37

درست ہے کہ سینیٹ کے الیکشن میں خریدوفروخت ہوتی ہے، شبلی فراز

درست ہے کہ سینیٹ کے الیکشن میں خریدوفروخت ہوتی ہے، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ڈسکہ واقعے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، مسلم لیگ نون کے جھتوں نے پولنگ اسٹیشنز کو  یرغمال بنا کرووٹ کی عزت کو تار تار کیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ایوان نے اس پر بات ہی نہیں کی کہ ہارس ٹریڈنگ کوکیسے ختم کیا جائے، درست ہے سینیٹ کے الیکشن میں خریدوفروخت ہوتی ہے، کرپشن کی وجہ سے ادارے مفلوج ہوئے، اداروں میں میرٹ پر توجہ نہیں دی گئی۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ دس دس سال ان کی حکومتیں رہیں لیکن میثاق جمہوریت پرعملدرآمد نہیں کراسکے، پیسے کو خدا نہ بنائیں میرٹ کو اپنائیں، جب تک کرپشن کا خاتمہ نہیں کیا جائے گا، ملک ترقی نہیں کرسکتا، جن ملکوں میں کرپشن ہے وہ سب سے پیچھے ہیں۔ شبلی فراز نے مزید کہا کہ ملک کو سب سے زیادہ نقصان کرپشن نے پہنچایا ہے، یہ لوگ سیاست میں دولت، دھونس کو لائے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 917428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش