QR CodeQR Code

الاباما میں جاپانی فضائیہ کا افسر اور امریکی فضائیہ کا انسٹرکٹر پائلٹ ہلاک

20 Feb 2021 21:42

جاپانی پبلک براڈکاسٹر این ایچ کے نے وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جاپانی لیفٹیننٹ امریکی لڑاکا طیارے کا پائلٹ بننے کے لئے امریکی فضائیہ کے نصاب میں تدبیر اور دیگر مہارتیں سیکھ رہا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ جاپان کی ایئر سیلف ڈیفنس فورس کے بیان کے مطابق الاباما میں حادثے میں ایک جاپانی فضائیہ کا افسر اور امریکی فضائیہ کا انسٹرکٹر پائلٹ ہلاک ہوگیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق جاپانی فورس نے ایک بیان میں کہا کہ فوجی طیارہ امریکی شہر الاباما میں شام 5 بجے کے قریب گر کر تباہ ہوا جس میں جاپانی سیکنڈ لیفٹیننٹ اور امریکی انسٹرکٹر ہلاک ہوگئے ہیں۔ جاپانی پبلک براڈکاسٹر این ایچ کے نے وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جاپانی لیفٹیننٹ امریکی لڑاکا طیارے کا پائلٹ بننے کے لئے امریکی فضائیہ کے نصاب میں تدبیر اور دیگر مہارتیں سیکھ رہا تھا۔ بیان میں جس میں دونوں کا نام نہیں لیا گیا ، کہا گیا کہ کہ حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 917430

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917430/الاباما-میں-جاپانی-فضائیہ-کا-افسر-اور-امریکی-انسٹرکٹر-پائلٹ-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org