QR CodeQR Code

5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کا نوٹیفکیشن جاری

20 Feb 2021 21:48

ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس چھوٹ ٹریڈنگ کارپوریشن کے ذریعے 5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد پر ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق درآمدی چینی پر ٹیکس چھوٹ کا اطلاق 30 جون 2021 تک ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی درآمد پر 17 فیصد سیلز ٹیکس پر چھوٹ دے دی گئی ہے۔ 5 لاکھ میٹرک چینی کی درآمد پر 3 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر بھی چھوٹ ہوگی، درآمدی چینی کی فراہمی پر بھی سیلز اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی چھوٹ ہو گی۔ ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس چھوٹ ٹریڈنگ کارپوریشن کے ذریعے 5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد پر ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق درآمدی چینی پر ٹیکس چھوٹ کا اطلاق 30 جون 2021 تک ہوگا۔
 


خبر کا کوڈ: 917431

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917431/5-لاکھ-میٹرک-ٹن-چینی-کی-درا-مد-پر-ٹیکس-چھوٹ-کا-نوٹیفکیشن-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org