0
Saturday 20 Feb 2021 23:24

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا نوشہرہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست پر سخت نوٹس

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا نوشہرہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست پر سخت نوٹس
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے نوشہرہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست پر سخت نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے نوشہرہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ضمنی الیکشن کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے، جس کی بنیاد پر مستقبل کے لیے لائحہ عمل وضع کیا جائے گا۔ صوبائی حکومت کے ترجمان کامران خان بنگش نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے موقف جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی محمود خان نے کرم الیکشنز میں بہترین نتائج پر مبارکباد اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے، قبائلی اضلاع میں تیزترترقی و خوشحالی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوشہرہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی ہار پر وزیراعلیٰ نے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے اور مستقبل کا لائحہ عمل اسی بنیاد پر طے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے کرم کی سیٹ جیت کر قبائلی اضلاع میں سٹیٹس کو کا خاتمہ کردیا، کرم کی نشست اِس سے قبل جے یو آئی نے جیتی تھی۔
خبر کا کوڈ : 917443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش