QR CodeQR Code

مریم نواز کی آج کی پریس کانفرنس تضادات کا مجموعہ تھی، شبلی فراز

20 Feb 2021 23:39

نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز کی آج کی پریس کانفرنس تضادات کا مجموعہ تھی، ایک سانس میں الیکشن کمیشن کی تعریفیں کی گئیں، دوسری سانس میں انتظامیہ کی نااہلی و دھاندلی کا واویلا مچایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات جیت چکی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی آج کی پریس کانفرنس تضادات کا مجموعہ تھی، ایک سانس میں الیکشن کمیشن کی تعریفیں کی گئیں، دوسری سانس میں انتظامیہ کی نااہلی و دھاندلی کا واویلا مچایا گیا۔ شبلی فراز نے کہا کہ اگر انتظامیہ نااہل ہے تو پھر دھاندلی کیسے ہوئی؟ یہ کسے بے وقوف بنا رہے ہیں؟ قوم ان بے نامی کرداروں سے واقف ہے۔ یہ وہی کردار ہیں جو کہتے تھے کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو الیکشن یہ جیتیں وہ شفاف ہوتے ہیں اور جہاں ہاریں، وہاں دھاندلی کا شور مچاتے ہیں۔ جہاں یہ جیتے ہیں وہاں پر بھی تحریک انصاف کی حکومت تھی۔ دھونس، دھمکی، دھاندلی ہمیشہ سے ان کا شیوہ رہا ہے۔

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے الزام لگایا کہ گذشتہ روز ضمنی انتخابات کے دوران ڈسکہ میں کئی گھنٹے تک پولنگ بند کی گئی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے دیکھا (ن) لیگ جیت رہی ہے تو تھیلے اٹھا کر بھاگنے کی کوشش کی۔ پریذائیڈنگ آفیسر ووٹوں کا تھیلا لے کر بھاگ رہا تھا، عطا تارڑ نے پکڑ لیا۔ مریم نواز نے این  اے 75 کا الیکشن دوبارہ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت پر ڈسکہ کا الیکشن سبوتاژ کرنے کا الزام لگایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 917447

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917447/مریم-نواز-کی-ا-ج-پریس-کانفرنس-تضادات-کا-مجموعہ-تھی-شبلی-فراز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org