0
Saturday 20 Feb 2021 23:49

وکیل ہڑتال کو جواز بنا کر عدالت سے غیر حاضر نہیں ہو سکتے، ہائی کورٹ

وکیل ہڑتال کو جواز بنا کر عدالت سے غیر حاضر نہیں ہو سکتے، ہائی کورٹ
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ وکیل ہڑتال کو جواز بنا کر عدالت سے غیر حاضر نہیں ہوسکتے، اگر کوئی وکیل فیس وصول کرکے اپنے سائل کے کیس میں پیش نہیں ہوتا تو وہ پیشہ ورانہ بددیانتی کا مرتکب ہوتا ہے، کوئی وکیل پیش نہ بھی ہو تو عدالت کو اپنا کام جاری رکھنا چاہیے، سائل نقصان کیلئے وکیل کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔ وکلاء کی ہڑتالوں کے خلاف ایک درخواست کے فیصلے میں عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ وکیل ہڑتال کو جواز بنا کر عدالت سے غیر حاضر نہیں ہو سکتے، جب انہوں نے اپنا وکالت نامہ جمع کروا رکھا ہو تو کسی بھی بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی کال پر غیر حاضر رہنے کا کوئی حق نہیں، یہ پیشہ ورانہ بددیانتی ہے۔

ہڑتالوں کا سلسلہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ عدالتوں کو ہر دوسرے دن یہ کہا جائے کہ وکلاء اپنے فرائض سرانجام نہیں دے رہے، عدالتی فیصلوں میں لکھا جاتا ہے کہ وکلاء ہڑتال پر ہیں، جس سے عدالتیں متاثر ہوتی ہیں، عدالتیں وکلاء کے بغیر نہیں چل سکتیں۔
وکیل کو معاوضہ دینے والے درخواست گزار کیلئے عدالت میں پیش ہونا چاہیے اگر کوئی وکیل پیش نہ ہو تو عدالتوں کو اپنا کام جاری رکھنا چاہیے، سائل نقصان کیلئے وکیل کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے، وکیل کیلئے اپنے سائل کیلئے عدالت میں پیش ہونے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 917450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش