0
Saturday 20 Feb 2021 23:50

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا پاکستان، ایران بارڈر کا دورہ

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا پاکستان، ایران بارڈر کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ شیخ رشید کا بلوچستان میں حالیہ قائم رمدان ۔ گبد پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ وے کا دورہ، وزیر داخلہ کا گوادر، تربت، مند اور ریدیگ کے سرحدی علاقوں کا فضائی معائنہ۔ وزیر داخلہ نے بلوچستان میں حالیہ قائم رمدان ـ گبد پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ وے کا دورہ کیا۔ انہوں نے پاکستان ایران کے درمیان تجارتی سامان کی ترسیل سے متعلق سہولیات کا جائزہ لیا۔ آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ میجر جنرل آئمان بلال صفدر وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے سرحدی بارڈر پر باڑ لگانے کا کام 40 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ پاکستان ایران 928 کلومیٹر بارڈر پر باڑ کا کام جون تک مکمل ہو جائیگا۔ پاکستان افغانستان بارڈر پر بھی باڑ کا 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ رواں سال جون تک ایران اور افغانستان بارڈز پر باڑ کا کام سو فیصد مکمل ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بارڈر مینیجمنٹ کو جدید بنا رہے ہیں، ملک کی داخلہ سلامتی کو یقینی بنائیں گے اور ملکی تجارت کے فروغ اور لوگوں کی آمدورفت کو آسان بنائیں گے۔ وزیر داخلہ چار روزہ دورے پر بلوچستان پہنچے ہیں، اپنے دورے میں گوادر پورٹ اور تافتان بارڈر کا بھی معائنہ کرینگے۔
 
خبر کا کوڈ : 917451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش