QR CodeQR Code

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیراہتمام جامعہ شہید عارف الحسینی میں شب بیداری

21 Feb 2021 00:00

علامہ عابد حسین شاکری نے دینی احکام کے حوالے سے درس دیا۔ سابقہ مرکزی صدر علی مہدی نے تنظیمی امور کے حوالے سے آن لائن خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام جامع شہید عارف الحسینی پشاور میں شب بیداری کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا آغاز محمد حسن نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ بعد از تلاوت علامہ عابد حسین شاکری نے دینی احکام کے حوالے سے درس دیا۔ سابقہ مرکزی صدر علی مہدی نے تنظیمی امور کے حوالے سے آن لائن خطاب کیا۔ مرکزی اسکاوٹ ٹیم کے غیور حسین نے خصوصی شرکت کی، انہوں نے اسکاوٹس کے عنوان پر بات چیت کی اور اسکاوٹنگ کی مختلف سرگرمیاں کرائیں۔ مولانا کاشف علی جعفری نے نماز، وضو اور غسل کے موضوع پر تفصلی لیکچر دیا۔ مباحثہ بعنوان اسلامی معاشرہ کا انعقاد بھی گیا گیا۔ آخر میں ڈویژنل نائب صدر سید شوکت حسین شیرازی نے شب بیداری کی اہمیت پر گفتگو کی اور پروگرام کا اختتام مناجات شاکین اور دعائے امام زمانہ (عج) سے کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 917454

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917454/ا-ئی-ایس-او-پشاور-ڈویژن-کے-زیراہتمام-جامعہ-شہید-عارف-الحسینی-میں-شب-بیداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org