0
Sunday 21 Feb 2021 00:24

جنوبی وزیرستان میں موبائل فون آپریٹرز کی ڈیٹا سروسز بحال

جنوبی وزیرستان میں موبائل فون آپریٹرز کی ڈیٹا سروسز بحال
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے دورے کے بعد جنوبی وزیرستان میں موبائل فون آپریٹروں (سی ایم اوز) کی ڈیٹا سروسز بحال کردی گئی ہیں، جس کے بعد پی ٹی اے نے جنوبی وزیرستان میں ٹیلی کام سروس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کوالٹی آف سروس (کیو او ایس) سروے منعقد کیا۔ موبائل فون آپریٹروں کو اس حوالے سے نہ صرف سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایات کی گئیں بلکہ تھری جی ڈیٹا سائٹس کی اپ گریڈیشن کے لئے بھی کہا گیا ہے۔ جاز جو جنوبی وزیرستان میں تھری جی ڈیٹا کی خدمات مہیا کر رہا تھا، نے اپنی تمام تھری جی سائٹس کو فور جی میں اپ گریڈ کردیا۔ اس اقدام سے صارفین تیز رفتار ڈیٹا سروسز سے استفادہ کر سکیں گے۔ پی ٹی اے علاقے میں مزید سائٹیں لگانے کے لئے سی ایم اوز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کی مناسبت سے صارفین کے لئے بہتر آواز اور ڈیٹا خدمات کو فروغ دیا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 917456
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش