QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، حوالدار شہید

21 Feb 2021 00:50

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ملک خیل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن میں مطلوب کمانڈر رحمت سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار شہزاد رضا شہید ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ملک خیل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن میں مطلوب کمانڈر رحمت سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار شہزاد رضا شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد رحمت بارودی سرنگیں بنانے کا ماہر اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا، آپریشن میں فورسز نے بڑی تعداد میں ہتھیار بھی تحویل میں لیے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر آپریشن کیا تھا، آپریشن میں علیم خان گروپ کے تین دہشت گرد مارے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 917458

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917458/شمالی-وزیرستان-میں-ا-پریشن-2-دہشتگرد-ہلاک-حوالدار-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org