0
Saturday 20 Feb 2021 19:15

جوہری معاہدے میں واپسی کی ایرانی شرط "تمام پابندیوں کا خاتمہ اور عملدرآمد پر یقین" ہے، آیت اللہ خامنہ ای

جوہری معاہدے میں واپسی کی ایرانی شرط "تمام پابندیوں کا خاتمہ اور عملدرآمد پر یقین" ہے، آیت اللہ خامنہ ای
اسلام ٹائمز۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایرانی جوہری معاہدے کے حوالے سے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں تاکید کی ہے کہ ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) پر عملدرآمد کے حوالے سے ایرانی شرط "عائد پابندیوں کے مکمل خاتمے اور مقابل فریق کی جانب سے جوہری معاہدے پر مکمل عملدرآمد کے حوالے سے ایرانی یقین" ہے۔ آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اس کے بعد جب ہمیں یقین حاصل ہو جائے گا کہ تمام پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں، تب ہم جوہری معاہدے پر عملدرآمد شروع کر دیں گے۔ رہبر انقلاب نے تاکید کی کہ یہی اسلامی جمہوریہ ایران کی قطعی سیاست اور تمام ملکی حکام کی متفقہ پالیسی ہے جبکہ کوئی اس سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے چند روز قبل بھی اعلان کیا گیا تھا کہ وہ فریق جسے جوہری معاہدے کے حوالے سے شرط عائد کرنے کا حق حاصل ہے؛ ایران ہے جبکہ ہم قبل ازیں اس حوالے سے شرط رکھ اور کہہ چکے ہیں کہ اس سے پیچھے کوئی نہیں ہٹے گا۔ انہوں نے لکھا تھا کہ وہ شرط یہ ہے کہ اگر وہ چاہتے ہیں ایران جوہری معاہدے پر عملدرآمد کرے تو امریکہ کو عائد پابندیاں اٹھانا ہوں گی؛ نہ صرف زبانی یا کاغذ پر بلکہ انہیں عملی طور پر عائد پابندیوں کو ختم کرنا ہو گا جس کے بعد ہم اس حوالے سے اطمینان حاصل کریں گے۔

خبر کا کوڈ : 917472
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش