QR CodeQR Code

امریکہ بلا قید و شرط اور موثر انداز میں تمام پابندیاں اٹھا لے، محمد جواد ظریف

20 Feb 2021 11:28

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی یوٹرن پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 پر عملدرآمد کرتے ہوئے امریکہ کو چاہئے کہ وہ ٹرمپ کیجانب سے عائد کی جانیوالی تمام پابندیوں کو بلاقید و شرط اور موثر انداز میں برطرف کر دے جسکے فورا بعد ہم بھی (اٹھائے گئے) تمام "جوابی اقدامات" کو واپس پلٹا دینگے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جوہری معاہدے (JCPOA) کے ٹرگر میکنزم کو لاگو کرنے کے فیصلے سے امریکی عقب نشینی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 کے بارے (سابق امریکی وزیر خارجہ) پمپیو کے دعووں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، جس سے ہم بھی متفق ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے پیغام میں محمد جواد ظریف نے لکھا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 پر عملدرآمد کرتے ہوئے امریکہ کو چاہئے کہ وہ (سابق امریکی صدر) ٹرمپ کی جانب سے (ایران پر) عائد، دوبارہ عائد یا دوبارہ لاگو کی جانے والی تمام پابندیوں کو بلاقید و شرط اور موثر انداز میں برطرف کر دے۔ انہوں نے لکھا کہ اس کے فورا بعد ہم بھی (اٹھائے گئے) تمام "جوابی اقدامات" کو واپس پلٹا دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 917474

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917474/امریکہ-بلا-قید-شرط-اور-موثر-انداز-میں-تمام-پابندیاں-اٹھا-لے-محمد-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org