0
Saturday 20 Feb 2021 11:28

امریکہ بلا قید و شرط اور موثر انداز میں تمام پابندیاں اٹھا لے، محمد جواد ظریف

امریکہ بلا قید و شرط اور موثر انداز میں تمام پابندیاں اٹھا لے، محمد جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جوہری معاہدے (JCPOA) کے ٹرگر میکنزم کو لاگو کرنے کے فیصلے سے امریکی عقب نشینی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 کے بارے (سابق امریکی وزیر خارجہ) پمپیو کے دعووں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، جس سے ہم بھی متفق ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے پیغام میں محمد جواد ظریف نے لکھا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 پر عملدرآمد کرتے ہوئے امریکہ کو چاہئے کہ وہ (سابق امریکی صدر) ٹرمپ کی جانب سے (ایران پر) عائد، دوبارہ عائد یا دوبارہ لاگو کی جانے والی تمام پابندیوں کو بلاقید و شرط اور موثر انداز میں برطرف کر دے۔ انہوں نے لکھا کہ اس کے فورا بعد ہم بھی (اٹھائے گئے) تمام "جوابی اقدامات" کو واپس پلٹا دیں گے۔

خبر کا کوڈ : 917474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش