0
Saturday 20 Feb 2021 17:24

یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز پیشقدمی کرتے ہوئے "مأرب" کے دروازے پر پہنچ گئیں

یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز پیشقدمی کرتے ہوئے "مأرب" کے دروازے پر پہنچ گئیں
اسلام ٹائمز۔ یمنی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ملکی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز قابض جارح قوتوں کے خلاف اپنے آپریشن میں بڑی پیشقدمی کرتے ہوئے صوبہ مأرب کے مشرقی دروازے تک پہنچ گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز سعودی سرحدی گذرگاہ "الودیعہ" کی جانب مسلسل پیشقدمی کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے انصار اللہ یمن کے مرکزی رہنما محمد البخیتی کا کہنا ہے کہ صوبہ مأرب میں جارح قوتوں کے خلاف جاری آپریشن میں یمنی فورسز کی جانب سے مسلسل پیشقدمی جاری ہے جبکہ جارح سعودی فوجی اتحاد کے اہم کمانڈر ہنوز صوبہ مأرب میں موجود ہیں۔ انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس جنگ میں یمنی فورسز کو ہی فتح نصیب ہو گی۔

واضح رہے کہ الودیعہ سرحدی گذرگاہ یمن کے مشرقی صوبے حضرموت اور حجاز کے جنوبی صوبے شرورہ کے درمیان واحد بارڈر کراسنگ ہے جس پر جارح سعودی عرب کا قبضہ ہے۔ دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ دارالحکومت صنعاء کے مشرق میں واقع صوبہ مأرب ملک کے تیل و گیس کے اہم ذخائر کا حامل اور سابق و مستعفی یمنی صدر منصور ہادی و سعودی حلیف فورسز کا اہم گڑھ ہے جس کے انصاراللہ کے ہاتھ لگ جانے سے جارح قوتوں کو شدید دھچکا لگے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ دارالحکومت صنعاء کے مشرقی دروازے کے نام سے مشہور شہر مأرب کے انصاراللہ فورسز کے کنٹرول میں چلے جانے کے ڈر سے جارح سعودی عرب نے یہاں اپنی سب سے زیادہ فوج تعینات کر رکھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 917475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش