QR CodeQR Code

عراق، دارالحکومت بغداد میں سپیشل فورسز کی کارروائی، داعشی مفتی ہلاک

20 Feb 2021 15:30

عراقی سرکاری خبررساں ایجنسی واع کیمطابق بغداد کے شمال میں واقع شہر الطارمیہ میں حشد الشعبی و فوج کے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران داعشی مفتی سمیت 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 مجاہد شہید ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے شمالی علاقے میں ہونے والے ایک مشترکہ آپریشن میں داعش کی جانب سے تعینات کردہ "الطارمیہ" کے والی اور شرعی مفتی سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ عراقی سرکاری خبررساں ایجنسی واع کے مطابق بغداد کے شمال میں واقع شہر "الطارمیہ" میں حشد الشعبی کی "الطارمیہ رجمنٹ" و فوج کے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران شہر الطارمیہ میں دہشتگرد تنظیم داعش کے تعینات کردہ "والی اور شرعی مفتی" سمیت 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ حشد الشعبی کے 3 مجاہد شہید اور 2 زخمی بھی ہوئے ہیں۔ الاعلام الحربی کے مطابق شہر الطارمیہ میں مصدقہ اطلاعات پر عراقی فوج اور حشد الشعبی کی جانب سے ایک مشترکہ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ حشد الشعبی کے 2 اور فوج کا 1 مجاہد شہید ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 917476

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917476/عراق-دارالحکومت-بغداد-میں-سپیشل-فورسز-کی-کارروائی-داعشی-مفتی-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org