QR CodeQR Code

صدارتی آرڈیننس کا اجرا بدنیتی پر مبنی ہے، رضا ربانی

21 Feb 2021 09:39

اپنے ایک بیان میں پی پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ صدر نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے، ایسے صدر کے خلاف تو ہم مواخذے کی قرارداد لاتے۔


اسلام ٹائمز۔ سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ حکومت نے سینیٹ انتخابات کا مذاق بنا دیا ہے، صدارتی آرڈیننس کا اجرا بدنیتی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے، ایسے صدر کے خلاف تو ہم مواخذے کی قرارداد لاتے۔ سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیمی بل میں سینیٹ کے پورے ایوان کی کمیٹی کی تجویز کو نہیں لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آرڈیننس اس خوف سے پیش نہیں کیا کہ کہیں مسترد کرنے کی قرارداد نہ پیش کر دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 917489

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917489/صدارتی-ا-رڈیننس-کا-اجرا-بدنیتی-پر-مبنی-ہے-رضا-ربانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org