0
Sunday 21 Feb 2021 09:45

عمران نیازی کی منزل ریاست مدینہ نہیں ریاست ہٹلر ہے، احسن اقبال

عمران نیازی کی منزل ریاست مدینہ نہیں ریاست ہٹلر ہے، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن)  احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی حکومت کے وزیر آباد اور  ڈسکہ میں دھاندلی پروگرام کو دیکھ کر کوئی شک نہیں رہا کہ وہ پاکستان میں ون پارٹی ریاست قائم کرنے کے خواہش مند ہیں۔ احسن اقبال نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ  عمران نیازی کی منزل ریاست مدینہ نہیں بلکہ ریاست ہٹلر ہے۔ مرکزی رہنما مسلم لیگ نواز کا کہنا تھا کہ دکھ ہوا کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں ڈی سی او سیالکوٹ اور پاکستان پولیس سروس میں ڈی پی او سیالکوٹ جیسے کمزور افسران موجود ہیں جو پوسٹنگ کی خاطر براہ راست اپنی نگرانی میں پریزائیڈنگ آفیسرز  این اے 75 کو اغوا کرتے ہیں اور بوگس نتائج بناتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 917490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش