0
Sunday 21 Feb 2021 10:19

غیرملکی سفارتکاروں کو منصوبہ بندی کے تحت مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرایا گیا، دفتر خارجہ

غیرملکی سفارتکاروں کو منصوبہ بندی کے تحت مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرایا گیا، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے سفارتکاروں کے مقبوضہ کشمیر کے دورہ سے متعلق بھارتی بیان مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غیرملکی سفارتکاروں کو منصوبہ بندی کے تحت مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرایا گیا اور غیرملکی سفارتکاروں کی مخصوص منتخب لوگوں سے ملاقاتیں کرائی گئیں۔
 
انہوں نے کہا کہ دورہ آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے غیرقانونی اقدام سے توجہ ہٹانے کے لیے تھا تاہم اقوام متحدہ کے نمائندے نے آبادیاتی تبدیلی کی بھارتی کوششوں کو بےنقاب کیا۔ ترجمان کے مطابق کوئی بھی انتخابی مشق مقبوضہ کشمیر کی رائے شماری کو تبدیل نہیں کر سکتی جبکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی معمول کا حصہ ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ نام نہاد ترقی کا بیانیہ عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے جبکہ دنیا بھارت پر زور دے کہ وہ قراردادو ں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دے۔
خبر کا کوڈ : 917494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش