QR CodeQR Code

ہمارا ایجنڈا ریلوے سے کرپشن کا خاتمہ ہے، اعظم سواتی

21 Feb 2021 12:06

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے سے پچاس سال کی گندگی سے نکالنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی بہرتی کے ساتھ سیاحت کا شعبہ بھی ترقی کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ہمارا ایجنڈا ریلوے سے کرپشن کا خاتمہ ہے۔ ریلوے میں موجود کالی بھیڑوں کو نشان عبرت بناؤں گا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ ریلوے سے پچاس سال کی گندگی سے نکالنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی بہرتی کے ساتھ سیاحت کا شعبہ بھی ترقی کرے گا، دنیا ریلوے کے ذریعے اپنی معیشت چلا رہی ہے۔ اعظم سواتی نے کہا کہ ریلوے کی وجہ سے سیاحت ترقی کرتی ہے۔

تقریب میں شریک چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ان شاء اللہ ریلوے ترقی کرے گا، ریلوے کی ترقی میں پاکستان کی ترقی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیاست کو بالائے طاق رکھ کر ریلوے کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں ریلوے ٹریک بچھایا جائے۔
 


خبر کا کوڈ: 917527

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917527/ہمارا-ایجنڈا-ریلوے-سے-کرپشن-کا-خاتمہ-ہے-اعظم-سواتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org