QR CodeQR Code

عبدالحفیظ شیخ کی چوہدری برادران سے ملاقات، سینیٹ الیکشن میں حمایت کی درخواست

21 Feb 2021 12:21

نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری برادران کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں، ان کی نیت صاف ہے، ملک و قوم کی بہتری کیلئے وزیراعظم کو مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ آئندہ سینیٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ نے چوہدری برادران سے ملاقات کی۔ چوہدری برادران نے حکومتی اتحادی ہونے کے ناطے عبدالحفیظ شیخ کو بھرپور سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ملاقات میں مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔
نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری برادران کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں، ان کی نیت صاف ہے، ملک و قوم کی بہتری کیلئے وزیراعظم کو مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔ اس موقع پر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، مجھے ان کی بھرپور حمایت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 917530

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917530/عبدالحفیظ-شیخ-کی-چوہدری-برادران-سے-ملاقات-سینیٹ-الیکشن-میں-حمایت-درخواست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org