0
Sunday 21 Feb 2021 12:37

الیکشن کمیشن فاتح امیدوار کا اعلان کرے، فردوس عاشق اعوان

الیکشن کمیشن فاتح امیدوار کا اعلان کرے، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نون لیگ کی ڈکٹیشن پر جمہوری عمل میں رکاوٹ بننے کے بجائے فوراً فاتح امیدوار کا اعلان کرے، نون لیگ کا نوشہرہ کی جیت پر جشن اور ڈسکہ ہار پر دھاندلی کا رونا، عوام سب جانتے ہیں۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جھوٹ کے بیوپاریوں کی جھوٹی راجکماری کو این اے 75 کے عوام نے مسترد کیا۔ ایم پی اے عادل چٹھہ کو ووٹوں سےبھرا تھیلا لے کر بھاگتے ملک دیکھ چکا، مگر جعل ساز راجکماری نے اپنی چوری کا الزام مخالفین پر ڈال دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان کو مبارکباد جو مسلح نواز لیگ کی غنڈہ گردی کے آگے ثابت قدم رہے، عوام نے منشیات فروش ٹولے کو ہمیشہ کیلئے چلتا کیا۔
خبر کا کوڈ : 917535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش