QR CodeQR Code

مادری زبان کا تحفظ ہم سب کی سماجی ذمہ داری ہے، عثمان بزدار

21 Feb 2021 13:26

مادری زبانوں کے عالمی دن پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ اقوام کی شناخت بھی زبان سے ہی ہوتی ہے.


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مادری زبان کا تحفظ ہم سب کی سماجی ذمہ داری ہے۔ مادری زبانوں کے عالمی دن پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں عثمان بزدار نے کہا کہ اقوام کی شناخت بھی زبان سے ہی ہوتی ہے. عثمان بزدار نے کہا کہ آج کے جدید دور میں مادری زبان کا فروغ اہم ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ مادری زبان کی تعلیم سے زبان کی ترویج و اشاعت میں مدد ملتی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج زبانوں کی پہچان اور ان کی اہمیت سے آگاہی کے لئے مادری زبانوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔نومبر 1999ء کو یونیسکو کی انسانی ثقافتی میراث کے تحفظ کی جنرل کانفرنس کے اعلامیہ میں 21 فروری کو مادری زبانوں کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا گیا تھا اور اِسی ادارے کے زیراہتمام سال 2000ء سے اِس روز دنیا بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 917545

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917545/مادری-زبان-کا-تحفظ-ہم-سب-کی-سماجی-ذمہ-داری-ہے-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org