QR CodeQR Code

اصغریہ علم و عمل تحریک کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز

21 Feb 2021 14:47

ضلع حیدرآباد کے یونٹ نصرپور میں شجر کاری مہم کا آغاز تحریک کے چیئرمین انجنئیر سید حسین موسوی اور مرکزی صدر سید خادم حسین رضوی نے کیا۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا، 20 فروری تا 10 مارچ شجرکاری مہم کا آغاز سندھ بھر میں جوش و خروش کے ساتھ کیا گیا ہے، ضلع حیدرآباد کے یونٹ نصرپور میں شجر کاری مہم کا آغاز تحریک کے چیئرمین انجنئیر سید حسین موسوی اور مرکزی صدر سید خادم حسین رضوی نے کیا، اس موقع پر یونٹ کے سیکریٹری سید اشرف حسین رضوی نے پودے لگائے، تقریب میں یونٹ نصرپور، ضلعہ اور ڈویژن حیدرآباد کے تنظیمی عہدیداران بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ اصغریہ تحریک کے شعبہ گوٹھ و محلہ سدھار گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی منظم اور متحرک انداز میں شجرکاری مہم انجام دینے کا عزم رکھتا ہے، اس مہم میں سندھ بھر کے علمائے کرام، دانشور اور تنظیم کے سینئرز بھی حصہ لیتے ہیں، پورا سال اس پودے کی خدمت کرتے ہوئے تناور درخت بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 917553

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917553/اصغریہ-علم-عمل-تحریک-کی-جانب-سے-شجرکاری-مہم-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org