0
Sunday 21 Feb 2021 17:02

تھرپارکر میں مشتعل افراد نے پولنگ اسٹیشن کو آگ لگا دی

تھرپارکر میں مشتعل افراد نے پولنگ اسٹیشن کو آگ لگا دی
اسلام ٹائمز۔ تھر پارکر کے حلقہ این اے 221 میں ضمنی الیکشن کے دوران مشتعل افراد نے پولنگ اسٹیشن کو آگ لگا دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ آگ لگنے کے واقعہ کے بعد پولنگ اسٹیشن میں پولنگ کا عمل بند کردیا گیا تھا، تاہم چند گھنٹوں کے تعطل کے بعد پولنگ دوبارہ شروع کردی گئی، جبکہ واقعہ کی اطلاع بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کو دے دی گئی۔ واقعہ کیسرار سموں کے علاقے میں قائم بوائز اسکول میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مشتعل افراد نے پولنگ اسٹیشن میں فرنیچر کی توڑ پھوڑ بھی کی۔ پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث 3 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ آتشزدگی کے باعث پولنگ اسٹیشن میں موجود بیلٹ پیپرز اور باکس بھی جل گئے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے ایک دوسرے پر حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جبکہ حملے کے بعد گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔ ایس ایس پی حسن سردار کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ حادثاتی طور پر لگی، جس میں بيلٹ باکسز جل گئے، بيلٹ پيپرز محفوظ رہے۔
خبر کا کوڈ : 917564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش