QR CodeQR Code

سینیٹ الیکشن، تحریک انصاف نے سندھ میں ڈیرے ڈال لئے

21 Feb 2021 17:13

وفاقی وزرا نے میاں محمد سومرو کے ہمراہ آج پھر ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کیلئے بہادرآباد میں عارضی مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کے بعد جی ڈی اے قیادت سے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ انتخابات میں کامیابی کیلئے حکمران جماعت تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے سندھ میں ڈیرے ڈال لئے ہیں، اور پارلیمانی جماعتوں سے مسلسل رابطے بھی تیز کرلئے ہیں۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات کرکے سینیٹ انتخابات میں تعاون کی اپیل کی تھی۔ دونوں وفاقی وزرا نے میاں محمد سومرو کے ہمراہ آج پھر ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کیلئے بہادرآباد میں عارضی مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ تحریک انصاف کا وفد بہادرآباد سے کنگری ہاؤس کیلئے روانہ ہوگا، جہاں سندھ کی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی قیادت سے ملاقات کرے گا، جی ڈی اے کی طرف سے سید صدر الدین شاہ راشدی، سردار عبدالرحیم، غوث بخش مہر اور دیگر ہوں گے، جبکہ ملاقات میں سینٹ انتخابات میں مشترکہ امیدوار لانے سے متعلق بات چیت ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 917565

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917565/سینیٹ-الیکشن-تحریک-انصاف-نے-سندھ-میں-ڈیرے-ڈال-لئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org