0
Sunday 21 Feb 2021 18:35

لاہور، طلبہء کے تحفظ اور دہشتگردی سے بچاو کے موضوع پر ورکشاپ

لاہور، طلبہء کے تحفظ اور دہشتگردی سے بچاو کے موضوع پر ورکشاپ
اسلام ٹائمز۔ سکول آف سٹریٹیجک سٹیڈیز کے زیر اہتمام طلبہء کے تحفظ اور دہشت گردی سے بچاو کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقادکیا گیا۔ ورکشاپ میں بریگیڈئیر (ر)  عاطف شفیق، سی ای او سٹریٹجک اسٹیڈیز علی سجاد، کرنل (ر) آصف اقبال، ڈاکٹر نوید الہٰی، سکیورٹی ہیڈ ایچیسن کالج میجر (ر) الیاس، صحافیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کرنل (ر) آصف اقبال نے دہشتگردی سے بچاو اور سکولوں میں احتیاطی تدابیر کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔ ورکشاپ سے خطاب میں بریگیڈئیر (ر) عاطف نے کہا سکولوں کی دیواروں کو بڑا کرنا، سکیورٹی گارڈز رکھنے کیساتھ ساتھ حفاظتی اقدامات سے آگاہی سے متعلق پروگرامز کا سمجھنا اور عملی جامہ پہنانا بھی ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کے ذمہ دار شہری کی حیثیت سے یہ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے کہ ہم دہشت گردی سے بچاو، اپنے بچوں، سکولوں اور اساتذہ کیلئے ایسی مزید ورکشاپس کا انعقاد کریں، دورِ حاضر میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ سی ای او سکول آف سٹریٹجک سٹیڈیز علی سجاد نے ورکشاپ کے آخر میں شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسی سرگرمیاں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے کارآمد ثابت ہوتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 917566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش