QR CodeQR Code

یمن، فوج اور عوامی مزاحمتی فورسز کا مأرب جیل پر کنٹرول بحال، 9 قیدی آزاد

21 Feb 2021 18:58

یمنی وزارت داخلہ کیمطابق جارح قوتوں کیخلاف مأرب میں جاری آپریشن کے دوران ملکی فوج اور عوامی مزاحمتی فورسز نے شہر مأرب کی اہم جیل پر اپنا کنٹرول بحال کرنے کیبعد اُن 9 قیدیوں کو بھی آزاد کروا لیا ہے جنہیں منصور ہادی فورسز کیجانب سے عنقریب ہی سعودی عرب کے حوالے کر دیا جانا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق جارح قوتوں کے خلاف مأرب میں جاری آپریشن کے دوران ملکی فوج اور عوامی مزاحمتی فورسز نے جارح سعودی عرب کی اہم جیل سے 9 قیدی آزاد کروا لئے ہیں۔ عرب نیوز چینل المیادین نے اس حوالے سے رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فوج و عوامی مزاحمتی فورسز نے شہر مأرب کی اہم جیل پر اپنا کنٹرول بحال کرنے کے بعد اُن 9 قیدیوں کو بھی آزاد کروا لیا ہے جنہیں منصور ہادی فورسز کی جانب سے عنقریب ہی سعودی عرب کے حوالے کر دیا جانا تھا۔ رپورٹ کے مطابق علاقے پر اپنا کنٹرول بحال کرنے کے بعد یمنی فوج کی جانب سے قیدیوں کو صنعاء منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یمن کا مرکزی صوبہ مأرب ملک کے اہم تیل و گیس کے ذخائر پر مشتمل ہے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ مأرب کے صنعاء کے کنٹرول میں چلے جانے سے مستعفی یمنی حکومت اور جارح سعودی فوجی اتحاد کو ایک بڑھا دھچکا لگے گا اور یہی وجہ ہے کہ اب عالمی استکباری قوتیں مأرب میں جاری انصاراللہ کے آپریشن کو روکنے کے لئے ہر قسم کے ذرائع استعمال کر رہی ہیں۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل ہی یمن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفیٹس نے یمن میں سعودی سفیر اور یمن کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے کے ساتھ ملاقات میں زور دیا تھا کہ انصاراللہ کی جانب سے صوبہ مأرب میں جاری آپریشن فوری طور پر روک دیا جائے جس کے بعد یمنی سپریم لیڈر سید عبدالملک بدرالدین الحوثی کی جانب سے تاکید کی گئی تھی مأرب میں جاری صنعاء کے آپریشن کا مقصد ملک سے جارح قوتوں کو نکال باہر کرنا ہے جو اپنے ہدف کی دستیابی تک جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 917568

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917568/یمن-فوج-اور-عوامی-مزاحمتی-فورسز-کا-ما-رب-جیل-پر-کنٹرول-بحال-9-قیدی-آزاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org