0
Sunday 21 Feb 2021 19:19

سینیٹ انتخابات، پی ٹی آئی کی ایم کیو ایم اور جی ڈی اے قیادت سے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز

سینیٹ انتخابات، پی ٹی آئی کی ایم کیو ایم اور جی ڈی اے قیادت سے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی وفد ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کے بعد جی ڈی اے قیادت سے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ انتخابات میں کامیابی کے لئے حکمران جماعت تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے سندھ میں ڈیرے ڈال لئے ہیں، اور پارلیمانی جماعتوں سے مسلسل رابطے بھی تیز کرلئے ہیں۔ گزشتہ روزوفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیرخزانہ حفیظ شیخ نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات کرکے سینیٹ انتخابات میں تعاون کی اپیل کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں وفاقی وزار میاں محمد سومرو کے ہمراہ آج پھر ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کے لئے بہادر آباد میں عارضی مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کا وفد بہادرآباد سے کنگری ہاؤس کے لئے روانہ ہوگا، جہاں سندھ کی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی قیادت سے ملاقات کرے گا، جی ڈی اے کی طرف سے سید صدرالدین شاہ راشدی، سردار عبدالرحیم، غوث بخش مہر اور دیگر ہوں گے، جبکہ ملاقات میں سینٹ انتخابات میں مشترکہ امیدوار لانے سے متعلق بات چیت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 917575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش