QR CodeQR Code

خواتین کو بااختیار بنانے اور بچوں کے حقوق کی حفاظت ضروری ہے، پروفیسر اختر الواسع

21 Feb 2021 22:13

مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور راجستھان کے صدر نے حضرت خدیجہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ وومن امپاورمنٹ کی علامت تھیں اور اس دور میں تجارت کے میدان میں انہوں نے نمایاں خدمات انجام دی تھیں جو اس وقت پوری دنیا کیلئے مشعل راہ ہیں اور خواتین کو خودمختار بنانے کی علامت بھی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ موجودہ اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے دور میں ادب اطفال کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور، راجستھان کے صدر پروفیسر اختر الواسع نے کہا کہ معاشرہ کی تعمیر کے لئے خواتین کو بااختیار بنانا سب سے اہم کام ہے۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے اشتراک سے الانصار ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ادب اطفال پر سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے حضرت خدیجہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ وومن امپاورمنٹ کی علامت تھیں اور اس دور میں تجارت کے میدان میں انہوں نے نمایاں خدمات انجام دی تھیں جو اس وقت پوری دنیا کے لئے مشعل راہ ہیں اور خواتین کو خودمختار بنانے کی علامت بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جناب خدیجہ کی روایت آگے بڑھانے کی ضرورت آج جتنی ہے اس سے پہلے نہیں تھی۔ انہوں نے الانصار ویلفیئر ٹرسٹ کے کام کاج میں اہم کام کی طرف گہری توجہ اور منصوبہ بندی پروگراموں کے لئے سکریٹری اسماء عرشی اور ان کی ٹیم کو سراہا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ادب اطفال پر بھی تفصیل سے بات کی اور عہد حاضر میں اس کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔ ٹرسٹ کی سکریٹری اسماء عرشی نے خیر مقدمی کلمات میں ادب اطفال کی آج کے عہد میں افادیت پر سوالیہ نشان قائم کیا اور کہا کہ ہمیں اس اور غور کرنا چاہیئے بجے جب بچے اسمارٹ فون سمیت الیکٹرونک گیجٹوں میں بری طرح الجھے ہوئے ہیں انہیں سبق آموز کہانیوں اور مضمون کی طرف مائل کرنے کے لئے جدید عہد کے تقاضوں کے مطابق کیا ایسا کرنا چاہیئے کہ بچے اخلاق کی تہذیب کی سہولت بھی حاصل کر سکیں۔


خبر کا کوڈ: 917579

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917579/خواتین-کو-بااختیار-بنانے-اور-بچوں-کے-حقوق-کی-حفاظت-ضروری-ہے-پروفیسر-اختر-الواسع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org