0
Sunday 21 Feb 2021 21:01

بھارت میں بڑھ رہی تیل قیمتوں کو لیکر سونیا گاندھی نے مودی کو خط لکھا

بھارت میں بڑھ رہی تیل قیمتوں کو لیکر سونیا گاندھی نے مودی کو خط لکھا
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے نریندر مودی کو ملک میں بڑھ رہی تیل قیمتوں کو لے کر خط لکھا ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں لکھا کہ ملک میں بڑھ رہی تیل کی قیمتوں میں کمی کریں، تاکہ کسانوں، غریبوں اور درمیانی طبقہ کے لوگوں کو اس سے راحت ملے۔ اس دوران کانگریس کے لئے اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی نے الہ آباد میں پہنچ کر کئی مقامات پر ماہی گیروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل جانے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی حکومت آپ کے لئے نہیں ہے بلکہ یہ حکومت مافیاؤں کے لئے چل رہی ہے۔ زرعی قوانین کے حوالہ سے بات کرتے ہویے کہا کہ جس طرح حکومت نے زرعی قوانین کسانوں کے مفاد میں نہیں بلکہ صنعت کاوں کے مفاد میں بنائے گئے ہیں اسی طرح ندی کے لیے بھی جو قانون بنایے گئے ہیں وہ آپ کے لئے نہیں ہیں بلکہ بڑے بڑے ارب پتی کاروباریوں کے لئے بنائے گئے ہیں۔ درایں اثنا بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے بھارت میں پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس جیسی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر آج تشویش کا اظہار کیا اور مودی حکومت سے مسلسل بڑھ رہے ٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 917583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش