QR CodeQR Code

سیاسی مقاصد کیلئے غنڈہ گردی اور گلو گردی نااہل لیگ کیلئے نئی بات نہیں، شہباز گل

21 Feb 2021 19:38

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں معاون خصوصی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن ہو یا فیصل آباد کے حق نواز کے قاتل، کیلبری کوئین کے کندھے سے کندھا ملائے کھڑے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون نے گھٹیا سیاست کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے مریم نواز کے بیان پر کہا کہ سیاسی مقاصد کے لیے غنڈہ گردی اور گلو گردی نااہل لیگ کے لیے نئی بات نہیں۔ ڈسکہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پولنگ ایجنٹ کو بےدردی سے مارنے والے لیگی غنڈے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کے بعد مگرمچھ کے آنسو بہانے کے ڈرامے کیلبری کوئین کا وطیرہ ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن ہو یا فیصل آباد کے حق نواز کے قاتل، کیلبری کوئین کے کندھے سے کندھا ملائے کھڑے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ منافقت اور لاشوں پر سیاست کرنے میں شریفوں کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا کیونکہ کرپشن، لوٹ مار، جھوٹ اور منافقت مریم صفدر کی سیاست کا محور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‏اشتہاری مجرموں کی جماعت مسلم لیگ نون نے گھٹیا سیاست کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں اور مظلوم کو شہید کرکے سینہ کوبی یزیدیت کی تازہ مثال ہے۔ مسلم لیگ نون 2018ء کے انتخابات میں عوام کے سامنے بےنقاب ہوئی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ عوام نے مجھے کیوں نکالا میں تبدیل کر دیا اور عوام نے عمران خان کو ووٹ دے کر ووٹ کو عزت دی۔ انہوں نے کہا کہ ‏‎اصل مافیا 30 سال سے اپنے اقتدار کی خاطر جھوٹ اور گمراہی پھیلاتا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 917585

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917585/سیاسی-مقاصد-کیلئے-غنڈہ-گردی-اور-گلو-نااہل-لیگ-نئی-بات-نہیں-شہباز-گل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org