0
Sunday 21 Feb 2021 19:45

عوام کو ریلیف خواب بن گیا، ملک میں حقیقی تبدیلی کی ضرورت بڑھ گئی ہے، جمشید دستی

عوام کو ریلیف خواب بن گیا، ملک میں حقیقی تبدیلی کی ضرورت بڑھ گئی ہے، جمشید دستی
اسلام ٹائمز۔ عوامی راج پارٹی پاکستان کے سربراہ جمشید دستی نے مظفرگڑھ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورا ملک مہنگائی اور بدامنی کا شکار ہے، عوام تڑپ اور سسک رہے ہیں حکمرانوں کو پرواہ تک نہیں، یہ جاگیردارانہ نظام کبھی بھی عوام کو ریلیف نہیں دے سکے گا، اس کے لئے حقیقی تبدیلی کی ضرورت ہے، عوام ن لیگ کو بھی آزما چکے ہیں اور پیپلزپارٹی کو بھی بہت وقت دیا ہے، عوام ان حکمرانوں کو سمجھ چکے ہیں عوام اب بیدار ہو رہی ہے، اپنی خوشیوں اور آزادی کے لیے خود کمربستہ ہو رہی ہے، عوامی راج پارٹی پاکستانی عوام کی حقیقی رہنما پارٹی ثابت ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن بہت ضروری ہیں، یہ جمہوریت کی بنیاد ہیں مگر یہ حکومت بلدیاتی الیکشن نہیں کراے گی انہوں نے جھوٹ ہی جھوٹ بولے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 917588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش