0
Sunday 21 Feb 2021 19:48

رافائل گروسی کا دورۂ تہران

رافائل گروسی کا دورۂ تہران
اسلام ٹائمز۔ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی (Rafael Mariano Grossi) جو گذشتہ شب ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے تھے، انہوں نے آج ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ علی اکبر صالحی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ کی درخواست پر منعقد ہونے والے اس دورے میں دوطرفہ دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
گروسی با ظریف دیدار کرد

آج سہ پہر تہران میں ہونے والی ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے کاظم غریب آبادی، ایرانی وزارت خارجہ کے لیگل ڈائریکٹر جنرل بہزاد صابری اور ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے بھی شرکت کی۔ اس حوالے سے کاظم غریب آبادی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا گیا ہے کہ آج ایران اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے درمیان دوطرفہ احترام پر مبنی انتہائی مفید گفت و شنید انجام پائی ہے، جس کے اولین نتائج آج شب منظر عام پر آجائیں گے۔

عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے اس دوران ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ علی اکبر صالحی کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کی۔


واضح رہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی سربراہی سنبھالنے کے بعد رافائل گروسی کی جانب سے گذشتہ 6 ماہ میں یہ ایران کا دوسرا دورہ ہے، جو ایران کی جانب سے رضاکارانہ طور پر شروع کئے گئے "الحاقی پروٹوکول" کے روک دیئے جانے کے اعلان کے ساتھ ہی انجام پایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 917589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش