0
Sunday 21 Feb 2021 19:52

دفتر بیٹھ کر کام کرنے کا عادی نہیں، عوامی مسائل جاننے کے لیے وزٹ ضروری ہیں، عثمان بزدار

دفتر بیٹھ کر کام کرنے کا عادی نہیں، عوامی مسائل جاننے کے لیے وزٹ ضروری ہیں، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم نے پنجاب میں گورننس کا ماڈل بدل دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہر کی ترقی میرا مشن اور عزم ہے۔ حقیقی ترقی کیلئے آن گراؤنڈ مسائل کا ادراک بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہروں کے مسائل حل کرنے کے لئے خود دورے کررہا ہوں۔ پنجاب کے ہر ضلع کا دورہ کیا ہے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری ایکشن لیا ہے۔
 
عثمان بزدار نے کہا کہ دفتر بیٹھ کر کام کرنے کا عادی نہیں، عوامی مسائل جاننے کے لیے وزٹ ضروری ہیں اور اس سے فیڈ بیک ملتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افسران کو بھی فیلڈ میں جا کر عوامی مسائل حل کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا دو روز کے اندر لاہور کو کچرے سے پاک کرنے کا الٹی میٹم
 
انہوں نے مزید کہا کہ سابق دور کی طرح ون مین شو پر یقین نہیں رکھتا، سب کو ساتھ لیکر چلتا ہوں اور مشاورت کے ساتھ فیصلے کئے جاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہری مسائل اور عوامی ضروریات پر گہری نظر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام تر اضلاع کیلئے ترقیاتی پیکیج تشکیل دئیے جارہے ہیں۔ اضلاع کی ترقی کے عزم پر کاربند ہیں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 917592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش