0
Sunday 21 Feb 2021 20:09

سعودی عرب میں خواتین کو فوج میں بھرتی کی اجازت

سعودی عرب میں خواتین کو فوج میں بھرتی کی اجازت
اسلام ٹائمز۔ سعودی حکومت نے خواتین کو فوج میں بھرتی ہونے کی اجازت دے دی ہے، اس بات کی تصدیق سعودی وزارتِ دفاع نے کی ہے۔ سعودی وزارتِ دفاع کا کہنا ہےکہ آن لائن پورٹل کے ذریعے خواہش مند خواتین سعودی عرب کی فوج میں داخلے کی درخواست دائر کر سکتی ہیں۔
 
سعودی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ خواتین کی جانب سے سعودی عرب کی آرمی، ایئر فورس، نیوی سمیت دیگر اداروں میں درخواست دی جا سکتی ہے۔ سعودی وزارتِ دفاع کا مزید کہنا ہے کہ فوج میں بھرتی کی خواہش مند خواتین کی عمر 21 سے 40 سال ہونی چاہیئے۔
 
سعودی وزارتِ دفاع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی فوج میں بھرتی ہونے کی خواہش مند خواتین کا قد 155 سینٹی میٹر یا اس سے زیادہ ہونا ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 917594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش