QR CodeQR Code

کراچی پر غنڈہ عناصر مسلط کرنے کی قیمت جنگ جیو کو ادا کرنی پڑی، آفاق احمد

21 Feb 2021 23:37

ایک بیان میں ایم کیو ایم حقیقی کے چیئرمین نے کہا کہ جنگ اور جیو نیوز کے مرکزی دفتر پر حملہ صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے، شہر کو عملاً دہشت گردوں کے حوالے کردیا گیا ہے، نہ عوام محفوظ ہے اور نہ میڈیا ہاؤسز۔


اسلام ٹائمز۔  مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ جنگ اور جیو نیوز پر حملہ صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔ ایک بیان میں آفاق احمد نے کراچی شہر کی معروف شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع جنگ اور جیو نیوز کے مرکزی دفتر پر حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ غنڈہ عناصر کو کراچی پر مسلط کرنے کی قیمت جنگ اور جیو کو ادا کرنی پڑتی ہے۔ ایم کیو ایم حقیقی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ جنگ اور جیو نیوز کے مرکزی دفتر پر حملہ صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ شہر کو عملاً دہشت گردوں کے حوالے کردیا گیا ہے، نہ عوام محفوظ ہے اور نہ میڈیا ہاؤسز۔


خبر کا کوڈ: 917615

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917615/کراچی-پر-غنڈہ-عناصر-مسلط-کرنے-کی-قیمت-جنگ-جیو-کو-ادا-کرنی-پڑی-ا-فاق-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org