0
Sunday 21 Feb 2021 23:42

وفاق کی پالیسیوں کے سبب زراعت تباہ ہوچکی ہے، اسماعیل راہو

وفاق کی پالیسیوں کے سبب زراعت تباہ ہوچکی ہے، اسماعیل راہو
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر برائے زراعت اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ وفاق کی ناقص زرعی پالیسی کی وجہ سے زراعت تباہ ہوچکی ہے۔ اسماعیل راہو نے اپنے ایک بیان میں وفاقی حکومت کی زراعت سے متعلق پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکار زرعی قرضے اور سُود ادا نہیں کر پا رہے ہیں، وفاق کی پالیسیوں کے سبب زراعت تباہ ہوچکی ہے۔ انہوں نے  مزید کہا کہ پچھلی بارشوں سے سندھ کے 15 اضلاع میں کپاس، مرچی، ٹماٹر، پیاز، چاول، گنا اور دیگر فصل متاثر ہوئی، وفاق نے سندھ کے تباہ حال کسانوں کی کوئی دلجوئی نہیں کی۔

اسماعیل راہو کا حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ نے پہلے بھی مطالبہ کیا کہ آفت زدہ اضلاع میں زرعی قرضے معاف کئے جائیں، وفاق ٹیکسٹائل ملز پیکج کی طرح کسانوں کو بھی زرعی پیکج دے، چھوٹے کاشتکاروں اور کسانوں کو آسان شرائط پر بلا سود نئے قرضے دیئے جائیں۔ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ ملک میں ڈی اے پی کھاد دستیاب نہیں ہے، 2018ء میں 24 سو میں ملنےوالی کھاد 5 ہزار روپے میں مل رہی ہے، وفاقی حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے سندھ کا کسان ٹماٹر مفت میں بانٹ رہا ہے۔ اُن کہنا تھا کہ کسان کی کمائی تو در کنار، 70 ہزار فی ایکڑ لاگت بھی ڈوب گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 917617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش