0
Sunday 21 Feb 2021 23:57

ملک پر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے تنخواہ داروں کو مسلط کردیا گیا ہے، جے یو پی نورانی

ملک پر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے تنخواہ داروں کو مسلط کردیا گیا ہے، جے یو پی نورانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومت عوام سے کئے وعدے پورے کرے، مہنگائی کے سونامی نے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، نوجوان بیروزگار، انکروچمنٹ کے نام پر کاروبار تباہ اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں، ملک پر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے تنخواہ داروں کو مسلط کردیا گیا ہے، قرضوں کے بوجھ تلے معیشت کو تباہ اور عوام کو بدحال کیا جارہا ہے، ادارے اور سپریم کورٹ ہوشربا مہنگائی بجلی گیس پیٹرول کی قیمتوں میں بار بار اضافہ کے خلاف کیوں سوموٹو ایکشن نہیں لیتے۔ ان خیالات کا اظہار جے یو پی رہنماؤں ڈاکٹر محمد یونس دانش، ناظم علی آرائیں، پیر سید سعید احمد شاہ چشتی، حافظ اشفاق حسین، محمد رضوان شیخ، عبدالروف الوانی، قاری غلام سرور امینی، حافظ محمد رضوان نقشبندی، محمد عارف قائم خانی، ڈاکٹر عارف اللہ شاہ، قاری محمد اعظم، عمر فاروق نے مارکیٹ چوک حیدرآباد میں کمر توڑ مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ روٹی، کپڑا، مکان، حقوق یاموت اور ایک لاکھ نوکریاں پچاس ہزار گھروں کا وعدہ وفا نہ ہوسکا غریب بدحال کمیشن مافیا خوشحال ہے، عوام کا معیار زندگی مسلسل تباہ ہو رہا ہے، سروے رپورٹوں نے خان حکومت کے دعووں کی قلعی کھل دی ہے، قوم کا بچہ بچہ قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے، اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی کالونی بنانے کی سازشیں کی جارہی ہیں، سینیٹ انتخابات میں بلیک منی کے تھیلوں کے منہ کھل چکے ہیں، خریدوفرخت کا بازار عروج پر پہنچ چکا ہے، غریب عزتیں نیلام بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہوگیا ہے، مہنگائی کے جن کو قابو نہیں کیا گیا تو ملک میں معاشی اور معاشرتی ابتری میں تیزی سے اضافہ ہوگا، اب بھی وقت ہے کہ حکمران عوام کی حالت زار پر رحم کھائیں اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 917622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش