0
Monday 22 Feb 2021 02:52

ویکسین کیلئے صرف شناختی کارڈ نمبر بھیجیں، نام نہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

ویکسین کیلئے صرف شناختی کارڈ نمبر بھیجیں، نام نہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کیلئے عوام صرف ‏شناختی کارڈ نمبر بھیجیں نام نہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ‏موبائل فون نمبر پر ویکسین کا کوڈ بھیجا جائے گا، کوشش ہے سب سے پہلے زیادہ عمر والے لوگوں کو کورونا ‏ویکسین لگائی جائے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ 60 سال سے اوپر کے لوگوں کو ویکسین جلد لگا دی جائے گی، پاکستان ‏کے پاس کافی مقدار میں کورونا ویکسین آجائےگی، ویکسین کا ڈیٹا بیس ہم خود مینٹین کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دیکھ رہے ہیں کہ کورونا کی دوسری ڈوز کب لگائی ہے، صدر مملکت نے کورونا ویکسین ‏کیلئے خود کو رجسٹرڈ کیا ہے، میں فرنٹ لائن ورکر نہیں ہوں اس لئے میں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگائی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ بطور ڈاکٹر میں نے ویکسین کیلئے خود کو رجسٹرڈ کرایا ہے، مناسب نہیں تھا کہ ‏میں پہلے خود ویکسین لگاؤں جب باری آئے گی تو میں پھر کورونا ویکسین لگاؤں گا، پاکستان کے پاس ‏کافی تعداد میں کورونا ویکسین آجائے گی۔
خبر کا کوڈ : 917643
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش