0
Monday 22 Feb 2021 03:23

پاکستان گلابی نمک کو عالمی سطح پر رجسٹرڈ کرانے کے لیے تیار

پاکستان گلابی نمک کو عالمی سطح پر رجسٹرڈ کرانے کے لیے تیار
اسلام ٹائمز۔ باسمتی چاول کی جیوگرافیکل انڈیکیشن (جی آئی) رجسٹریشن کے بعد پاکستان نے گلابی نمک کی بھی رجسٹریشن کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت کے حکام نے انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (آئی پی او) پاکستان کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا، جہاں یہ فیصلہ کیا گیا کہ حکومت جیوگرافیکل انڈیکیشنز ایکٹ 2020ء کے تحت گلابی نمک کو بھی رجسٹرڈ کرائے گی۔وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد کی زیرِصدارت ہونے والے اجلاس میں چئیرمین آئی پی او مجیب احمد خان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران حکام نے جی آئی ٹیگ کی رجسٹریشن کیلئے ممکنہ مصنوعات پر غور کیا تاکہ دوسرے ممالک میں پاکستانی مصنوعات کے غیرمجاز استعمال پر قابو پایا جائے۔

میشر تجارت نے کہا کہ چاول کی رجسٹریشن کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کے نمک کے ذخائر سے گلابی نمک کو جی آئی کے طور پر رجسٹرڈ کرایا جائے گا، یہ اقدام نمک کے کاروبار سے وابستہ افراد کو ان کا بزنس عالمی سطح تک وسیع کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کرے گا۔ عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ اس مقصد کیلئے وفاقی کابینہ کی منظوری کے ساتھ ایک رجسٹرار مقرر کیا جائے گا، اسی کے ساتھ دیگر مصنوعات کی ترجیحی بنیادوں پر جی آئی رجسٹریشن کیلئے کارروائی بھی شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کاروباری برادری سے مصنوعات کی نشاندہی کی درخواست کی جنہیں عالمی استحصال سے محفوظ رکھنے کے پیش نظر جی آئی کے طور پر رجسٹرڈ کرایا جا سکے۔

رزاق داؤد نے مختلف مصنوعات کی جی آئی رجسٹریشن کی اہمیت کو دہراتے ہوئے کہا کہ مصنوعات کی رجسٹریشن پاکستان کی قومی و بین الاقوامی تجارت بڑھانے کے لیے ایک ممکنہ معاشی ہتھیار کے طور پر کام کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 917650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش