QR CodeQR Code

صرف امریکی دباؤ کیوجہ سے بغیر میرٹ کے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا جائیگا، پاکستانی حکام

22 Feb 2021 07:13

رپورٹ کے مطابق پاکستان 6 نکات پر عمل درآمد کی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو بجھوا چکا ہے۔21نکات پر عمل درآمد کے سلسلے میں پاکستان کے اقدامات کی ایف اے ٹی ایف پہلے ہی تعریف کر چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا 3 روزہ ورچوئل اجلاس پیر (کل) سے شروع ہوگا، اجلاس میں منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خلاف پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائیگا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان 6 نکات پر عمل درآمد کی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو بجھوا چکا ہے۔21نکات پر عمل درآمد کے سلسلے میں پاکستان کے اقدامات کی ایف اے ٹی ایف پہلے ہی تعریف کر چکا ہے، پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ اگر نکات پر عمل درآمد کو میرٹ بنا کر فیصلہ ہوا تو پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا جائیگا لیکن اگر مغربی ممالک اور امریکا نے پاکستان پر دباؤ مزید بڑھانا ہو تو پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا جائیگا، لیکن کسی صورت پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جا سکتا۔
 
اس سلسلے میں ترکی، چین اور ملائشیا نے پاکستان کو یقین دہانی کروارکھی ہے، ان ممالک کے ووٹوں کے بغیر پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جاسکتا، اجلاس کے فیصلوں کا اعلان 25 فروری کو کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 917659

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917659/صرف-امریکی-دباؤ-کیوجہ-سے-بغیر-میرٹ-کے-پاکستان-کو-گرے-لسٹ-میں-رکھا-جائیگا-پاکستانی-حکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org