0
Monday 22 Feb 2021 10:20

سپریم کورٹ نے جسٹس فائز عیسیٰ نظرثانی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

سپریم کورٹ نے جسٹس فائز عیسیٰ نظرثانی درخواست پر فیصلہ سنا دیا
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی درخواست پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے جسٹس فائز عیسیٰ کی نظرثانی درخواستیں بنچ تشکیل کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا دیں، عدالت نے قرار دیا ہے کہ بنچ تشکیل دینے کا اختیار چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس ہے۔ سپریم کورٹ میں بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں محفوظ شدہ فیصلہ 5 ایک کی نسبت سے سنایا اور ریمارکس میں کہا کہ چیف جسٹس چاہیں تو نظرثانی درخواستوں پر لارجر بنچ بھی بنا سکتے ہیں۔ چھ رکنی لارجر بینچ میں شامل جسٹس منظور احمد ملک نے فیصلے سے اختلاف کیا، جسٹس منظور احمد ملک اختلافی نوٹ لکھیں گے۔

عدالت نے جسٹس فائز عیسیٰ کی نظرثانی درخواستیں بنچ تشکیل کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا دیں۔ واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس میں نظرثانی درخواستیں دائر کی گئی تھیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، اہلیہ سرینا عیسیٰ سمیت مختلف بار کونسلز نے نظرثانی درخواستیں دائر کی تھیں۔ نظرثانی درخواستوں میں 6 رکنی لارجر بینچ کے بجائے فل کورٹ بنانے کی استدعا کی گئی تھی، جس پر جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ نے 10 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 917671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش