QR CodeQR Code

امریکا میں کورونا سے ہلاکتیں 5 لاکھ سے زائد

22 Feb 2021 11:08

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق کورونا سے مرنے والوں کی یاد میں تقریب کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، صدر جوبائیڈن کورونا سے مرنے والوں کے لیے یادگاری تقریب سے خطاب کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا میں عالمی وبا کورونا سے اموات کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق کورونا سے مرنے والوں کی یاد میں تقریب کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، صدر جوبائیڈن کورونا سے مرنے والوں کے لیے یادگاری تقریب سے خطاب کریں گے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر، ان کی اہلیہ اور نائب صدر کمالا ہیرس مرنے والوں کی یاد میں منعقد کی جانے والی تقریب میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کریں گے۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 11 کروڑ 19 لاکھ 96 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 27 لاکھ 78 ہزار 165 اموات بھی ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔ صرف امریکا میں 5 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ دوسرا نمبر برازیل کا ہے جہاں 2 لاکھ 46 ہزار 560 اور بھارت میں اب تک ایک لاکھ 56 ہزار 418 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 917684

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917684/امریکا-میں-کورونا-سے-ہلاکتیں-5-لاکھ-زائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org