0
Monday 22 Feb 2021 11:14

ڈسکہ الیکشن والے دن پولیس دہشتگردوں کو تحفظ دیتی رہی، جاوید لطیف

ڈسکہ الیکشن والے دن پولیس دہشتگردوں کو تحفظ دیتی رہی، جاوید لطیف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ڈسکہ الیکشن والے دن پولیس دہشتگردوں کو تحفظ دیتی رہی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ انیس تاریخ کو آر او سے بڑھ کر جو قوت تھی اسے بے نقاب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں ووٹروں کی لائنیں تھیں لیکن گیٹ بند تھے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی ممبر قومی اسمبلی کنول شوزب نے کہا کہ تشدد کا عنصر وہاں آیا جہاں پی ٹی آئی جیت اور نواز لیگ ہار رہی تھی۔ کنول شوزب نے کہا کہ ہر پارٹی کے نمائندے کو دستخط کےبعد فارم 45 دیا جاتا ہے، فارم کے اُوپر رسید ہوتی ہے ان کے سامنے بیگ سیل کر کے اس پر مہر لگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیگ سر بمہر اور نتیجہ لگا کر اس کی تصویر آر او کو بھیج دی جاتی ہے، پہلے سے نتائج پہنچ گئے ہیں تو اعلان کرنا چاہیے تھا لیکن آر او نے نہیں کیا۔ کنول شوزب کہتی ہیں کہ پریزائڈنگ افسر تھیلے لے کر غائب ہوگئے یہ بےکار ڈرامہ ہے، آر او نے نتائج کا اعلان نہ کر کےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 917685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش