QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں این جی او کی گاڑی پر فائرنگ، 4 خواتین جاں بحق

22 Feb 2021 13:09

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق چاروں خواتین سماجی کارکن تھیں، لاشوں اور زخمی ڈرائیور کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی منتقل  کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحصیل شیواہ میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق واقعہ ٹنڈی کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے بعد گاڑی میں سوار 8 افراد کو اغواء کر کے لے گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ ایپی گاؤں کے قریب این جی او کی گاڑی پر کی گئی جس کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق ہوئیں جبکہ گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق چاروں خواتین سماجی کارکن تھیں، لاشوں اور زخمی ڈرائیور کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن شمالی وزیرستان کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس اور ایف سی کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 917708

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917708/شمالی-وزیرستان-میں-این-جی-او-کی-گاڑی-پر-فائرنگ-4-خواتین-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org