QR CodeQR Code

اوپن ووٹنگ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کا واحد راستہ ہے، عمران خان

22 Feb 2021 13:15

بابر اعوان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات ہائی جیک کرنیوالے جمہوریت پر دھبہ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات ہائی جیک کرنے والے جمہوریت پر دھبہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا رابطہ ہوا۔ ٹیلیفونک گفتگو میں اسمبلی کے جاری اجلاس، آئینی اور قانونی امور سمیت سینیٹ انتخابات پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اوپن ووٹنگ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کا واحد راستہ ہے، سینیٹ انتخابات ہائی جیک کرنے والے جمہوریت پر دھبہ ہیں۔ وزیراعظم نے ٹیلیفونک گفتگو میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر بھی بات چیت کی۔ بابر اعوان نے پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے حلیم عادل کی گرفتاری پر تشویش سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ حلیم عادل شیخ پر کسٹوڈیل ٹارچر کیا گیا، ان سے غیر انسانی اور وحشیانہ سلوک کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 917709

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917709/اوپن-ووٹنگ-سینیٹ-میں-ہارس-ٹریڈنگ-روکنے-کا-واحد-راستہ-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org