QR CodeQR Code

حلیم عادل کے جرائم پر شبلی فراز کیوں پردہ پوشی کررہے ہیں، مرتضیٰ وہاب

22 Feb 2021 17:25

ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کے کرتوت شاید شبلی فراز کے علم میں نہیں ہیں، شبلی فراز تحریک انصاف کے ٹائیگر کے روپ میں لینڈ گریبر ہیں، شبلی فراز کو چاہیئے کہ پریس کانفرنس سے پہلے حلیم عادل شیخ کی حرکتیں ملاحظہ فرمائیں


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کے جرائم پر شبلی فراز کیوں پردہ پوشی کررہے ہیں۔ ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سینیٹر شبلی فراز کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شبلی فراز کی باتوں سے لگتا ہے کہ حلیم عادل شیخ دنیا کے معصوم انسان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر الزام تراشی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، حلیم عادل شیخ کو بچانے کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے شبلی فراز کو سامنے کیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کے کرتوت شاید شبلی فراز کے علم میں نہیں ہیں، شبلی فراز تحریک انصاف کے ٹائیگر کے روپ میں لینڈ گریبر ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن پر مسلح افراد کے ساتھ دھاوا بولنے پر موصوف کی گرفتاری ہوئی، شبلی فراز کو چاہیئے کہ پریس کانفرنس سے پہلے حلیم عادل شیخ کی حرکتیں ملاحظہ فرمائیں۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ شبلی فراز تحریک انصاف کی عقیدت میں کورچشم ہوکر بیانات دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 917744

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917744/حلیم-عادل-کے-جرائم-پر-شبلی-فراز-کیوں-پردہ-پوشی-کررہے-ہیں-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org