QR CodeQR Code

مجلس وحدت مسلمین ضلع علی پور نے سیاسی کونسل کا اعلان کردیا

22 Feb 2021 17:50

ملتان سے جاری بیان میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات انجینیئر سخاوت علی کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب بھر میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، مختلف اضلاع میں سیاسی کونسل کی تشکیل کا مرحلہ جاری ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع علی پور کے سیکرٹری جنرل سید رضوان کاظمی کی زیرصدارت ضلعی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ماہ رجب اور شعبان المعظم کے پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی، اجلاس میں اتفاق رائے سے آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے سیاسی کونسل کے اراکین کے نام زیر غور آئے اور جن ناموں پر اتفاق ہوا اُن میں سید شاکر حسین کاظمی، سید رضوان حیدر کاظمی، تصور عباس خان بلوچ، سید اعجاز حسین زیدی، سید اظہر حسین بخاری، سرور خان بڈانی، سلیم حسین جعفری، ندیم عباس بھٹی، شمشیر حیدر کے نام فائنل کیے گئے۔ ضلعی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ جلد ہی سیاسی کونسل کا اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ ملتان سے جاری بیان میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات انجینیئر سخاوت علی کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب بھر میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، مختلف اضلاع میں سیاسی کونسل کی تشکیل کا مرحلہ جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 917751

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917751/مجلس-وحدت-مسلمین-ضلع-علی-پور-نے-سیاسی-کونسل-کا-اعلان-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org