0
Monday 22 Feb 2021 17:54

رؤف صدیقی سینیٹ انتخابات کیلئے نااہل قرار

رؤف صدیقی سینیٹ انتخابات کیلئے نااہل قرار
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما رؤف صدیقی کو سینیٹ انتخابات کے لئے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ ریٹرنگ افسر نے رؤف صدیقی کے کاغذات مسترد کئے تھے، فیصلے کو رہنما ایم کیو ایم نے ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا، الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا۔ الیکشن ٹریبونل نے ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کو سینیٹ انتخابات کے لئے نااہل قرار دے دیا، رؤف صدیقی کے وکیل الیکشن ٹریبونل کو مطمئن نہ کرسکے۔ ریٹرننگ افسر نے اعتراض عائد کیا کہ رؤف صدیقی کی گریجویشن کی تعلیم 16 برس کی نہیں ہے، روَف صدیقی نے بی اے کر رکھا ہے لیکن 2 سال والی ڈگری ہے۔
خبر کا کوڈ : 917752
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش